ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری کا قائد اعظم گولڈ میڈل کیلئے منتخب ہونا ضلع بھمبر کیلئے اعزاز کی بات ہے ، چوہدری محمد یوسف

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم ایس ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری کا قائد اعظم گولڈ میڈل کیلئے منتخب ہونا ضلع بھمبر کیلئے اعزا ز کی بات ہے ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے بحیثیت میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے DHQبھمبر کو چلا رہے ہیں انکی بھمبر میں تعیناتی سے غریب ،بے بس اور نادار مریضوں کوریلیف ملاہے۔

ڈاکٹر اقبال حسین کو قائد اعظم گولڈ میڈل ملنے پر مبار کباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبرضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔