پاکستان میں گندم کی کاشت میں 28 فیصد کمی: اقوام متحدہ

Wheat

Wheat

اسلام آباد(جیوڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کی کاشت میں 28 فیصد کمی، فوڈ سیکیورٹی کے سنگین خدشات ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں بعد گندم کی کاشت میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے سنگین خدشات نے جنم لیا ہے۔ پاکستان سے متعلق جاری اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پہلے پاکستان کی 60 فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے وابستہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے گندم کی کاشت میں 28 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب آیا وہاں کے 68 فیصد گھرانے اس سے براہ راست متاثر ہوئے۔ کھانے پینے کی اشیا اور صحت کی سہولیات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو بجٹ بڑھنے سے ان پر اضافی مالی بوجھ آگیا۔ سروے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ پانچ اضلاع میں ستمبر 2012میں کیا گیا تھا۔