سوئٹرزلینڈ اور برطانیہ کے مابین معاہدہ، پیشگی ٹیکس ادا

Switzerland Bartania

Switzerland Bartania

جنیوا(جیوڈیسک)سوئٹرزلینڈ اور برطانیہ کے مابین معاہدہ، 545 ملین ڈالرکا پیشگی ٹیکس ادا کر دیا گیا. سوئٹرزلینڈ نے برطانیہ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے کے تحت برطانوی حکومت کو 545 ملین ڈالر ایڈوانس ٹیکس ادا کر دیا۔

سوئٹز لینڈ کے بینکوں میں رکھے گئے برطانوی شہریوں کا سرمایہ یکم جنوری سے ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے اور سوئس بینک اس سرمائے سے ٹیکس کی کٹوتی کرنے کے پابند ہوگئے ہیں۔

برطانوی حکومت کے ساتھ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں طے پائے جانے والے ایک تاریخی معاہدے کے تحت سوئٹزلینڈ نے اپنی ساکھ کو استحکام دینے کیلئے برطانیہ کو پیشگی 545 ملین ڈالرادا کر دیئے ہیں۔