پاکستان نے طالبان حمایت پر نیٹو رپورٹ مسترد کر دی

abdul basit

abdul basit

پاکستان نے طالبان کی حمایت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے نیٹو رپورٹ کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند ہے اور توقع کرتا ہے کہ دیگر ممالک اس پالیسی پرعمل کریں گے۔
انھوں نے رپورٹ کے مندرجات پر تفصیلی بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کو باقاعدہ جاری نہیں کیا گیا اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔