نیویارک میں پی آئی اے کا عملہ پانچ گھنٹے تک زیر تفتیش

pia

pia

نیویارک ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کریو کو موبائل فون اور سگریٹ اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا اور پانچ گھنٹے تفتیش کے بعد رہا کیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے721لاہور مانچسٹر سے ہوتی ہوئی جب نیو یارک ایئرپورٹ پہنچی تو پی آئی اے کے کریو کو امریکی کسٹم حکام نے پانچ گھنٹے سے زائد تحویل میں لئے رکھا ، بعد ازاں بڑی تعداد میں موبائل اور سگریٹ ضبط کرکے جانے کی اجازت دی گئی اور قومی ایئرلائن کو کارروائی اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق نیویارک واقعے کا پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کریو کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔