پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید علائو الدین کی کوششوں سے خوازہ خیلہ میں 10/13کے وی بجلی ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل ہوگیا

سوات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید علائو الدین کی کوششوں سے خوازہ خیلہ میں 10/13کے وی بجلی ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل ہوگیا اور ائندہ دودنوں میں باقاعدہ طور پر بجلی کی فراہمی بحال ہوجائی گی علاقہ عمائدین کے مطابق علاقے میں بجلی کی کم وولٹیج کا بہت بڑا مسئلہ تھا اب انشا اللہ ممبر قومی اسمبلی سید علائو الدین باچا کے کوششوں سے یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔

جس سے علاقہ کے عوام براہ راست مستفید ہونگے اسکے علاوہ ممبر قومی اسمبلی سید علائو الدین باچا نے NA 30میں سڑکوں ،گلی کوچوں اور واٹر سپلائی سکیموں کے منصوبے بھی مکمل کئے ہیں ہم ممبر قومی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایم این اے سید علائو الدین باچا اسی طرح عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔