پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا اثاثہ ہے، عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کی فراہمی ہماری سیاست کا محور ہے۔ مرزا مقبول احمد

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جدو جہد کرتی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کا اثاثہ ہے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی ہماری سیاست کا محور ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے اس ملک میں عوامی انقلاب لاکر عوام کو اُن کے حقوق دلا کر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کی عملی تعبیر کو یقینی بنا ئیں گے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد نے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی سٹی ایریا PS-120کے زیر اہتمام قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اختر حسین بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،سنیئر نائب جاوید شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سیکریٹری اطلاعات نسیم عون جعفری ،سٹی ایریا PS-120کے جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات غازی ابڑو ،انتظار حسین ،احمد وسیم علوی ،سلیم انصاری ،ابوبکر بن محبوب ،سید امجد علی شاہ ،غلام رسول ،بادل بلوچ،حبیب شاکر ،ساتھی جمیل ، سید ظفر عباس ،راحت فضل چوہدری ،نصرت کبیر انصاری ،عبداللہ سولنگی،عمیر سولنگی ہاشم جت ،امتیاز مغل ،غلام نبی(گلابی)،رانا طاہر زبیرپیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی خواتین نگ کی صدر نسرین اختر ،جنرل سیکریٹری صنوبر انصاری ،اور سیکریٹری اطلاعات افشین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہاکہ عوامی حقوق کی جد جہد کی خاطر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ہمارا جینا اور مرنا عوام کے لئے ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے پاکستان میں عوامی خوشحالی کا انقلاب لا کر شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور قائد جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب ی عملی تعبیر کو ممکن بنا ئیں شہزاد ریاض مزاری نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحاد کو قائم رکھیں ،تنظیم کو منظم اور فعال بنائیں اور بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی سٹی ایریا PS-120کے رہنمائوں اور کارکنان کا قافلہ 27دسمبر 2013ء کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی پر گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دے گا۔