ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ دوبئی میں منائی گئی

Dubai Zulfiqar Ali Bhutto Anniversary Celebrated

Dubai Zulfiqar Ali Bhutto Anniversary Celebrated

دوبئی (طاھر منیر طاھر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سابقہ وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار بھٹو کی 85 ویں سالگرہ پی پی پی متحدہ عرب امارات کے زیر اھتمام دوبئی کے ایک ہوٹل میں منائی گئی جس کا اھتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راھنماء اور سینئر نائب صدر چودھری محمد شکیل نے کیا۔ تقریب ھزاء میں مشیر برائے حکومت آزاد کشمیر سردار جاوید یعقوب ، قیصر زمان گھمن ، ملک خدام شاھین ، شیخ عبدالواحد ، طارق بٹ ، راجہ سرفراز ، انیس احمد اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور مھمانوں کو تواضع پر تکلف ٹنر سے کی گئی۔

اس موقع پر چودھری محمد شکیل نے تقریر کرتے ہوئے کھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو عالمی سطح کے بے باک لیڈر تھے اُنھوں نے عام آدممی کی زندگی کو بدل کر دکھ دیا غریبوں میں جینے کی امنگ اور حوصلہ پیدا کیا۔ مزدوروں کو ان کے حقوق دلوائے۔ طالب علموں کو سھولیات فراھم کیں۔ لوگوں کے نئے روزگار کے راستے کھولے اور بیرون ملک سفر کے لئے ھر کسی کو پاسپورٹ کی سھولت فراھم کی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو جموریت کی راہ دکھائی۔ وہ غریبوں کے ساتھی اور ھمدرد تھے۔ اُنھوں نے جمھوریت کو خاطر آمریت سے ٹکر لی اور شھادت پائی۔

ان سے بڑا کوئی لیڈر نہ تھا جس کا اعتراف اپنے اور بیگانے سب کرتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو ملک سے غربت افلاس کا خاتمہ چاھتے تھے اُن کے بعد اس مشن کو دفتر مشرق بے نظیر بھٹو نے آگے بڑھایا جبکہ اب بھٹو مشن کا اھم بلاول بھٹو زرداری کے ھاتھ نو میں ہے۔ چودھری محمد شکیل نے کھا کہ ملک کی تقدیر ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر چلنے اور ان کے افکار پر عمل کرنے سے ہی بدلی جا سکتی ہے۔

اُنھوں نے کھا کہ بھٹو کو شھید کرنے والوں کو کوئی نھیں پوچھتا لیکن ھر سال گڑھی خدا بخش میں لوگوں کا اُٹھتا بڑھتا ھجوم اس بات کی علامت ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔