پاکستان چین ہاکی سیریز کے پروگرام کا اعلان

china hockey

china hockey

چین کی قومی ہاکی ٹیم 19سے26دسمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے مابین چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق چین ہاکی ٹین انیس دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان اور چین کے مابین پہلے دو میچ 21 اور 22 دسمبر کو ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔24 دسمبر کو فیصل آباد میں اور 25 دسمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلے جائیں گے۔
لاہورمیں ہونے والے میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف ہوں گے۔ پاکستان نے چین کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔