چٹا گانگ ٹیسٹ : پاکستان نے بنگال ٹائیگرز کو زیر کر لیا

Pakistan

Pakistan

پاکستان نے  بنگلہ دیش کوپہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور ایک سو چوراسی رنز سے شکت دے کر فتح حاصل کرلی ۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پہلے ٹیسٹ چوتھے روزبنگلادیشی ٹیم نے آج 134 رنز چار کھلاڑی آٹ پراپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب 205 کے مجموعی اسکور پر ناظم الدین 78 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ مجموعی اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد محمود اللہ نے بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ لی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے چار اعجاز چیمہ اور سعید اجمل نے دودو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ لی۔