بھارت نے پانچویں ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دیدی

Pollard

Pollard

بھارت نے پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 34 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے جیت لی۔
ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے، کرکٹنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ورت کوہلی 80 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمار روچ اور انتھونی مارٹن نے دو، دو جبکہ سنیل نارائن نے ایک وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 268 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 233 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
کیرن پولارڈ کی شاندار سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے، آندرے رسل نے 37گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے، بدقسمتی سے وہ رن آوٹ ہوگئے، بھارت کی طرف سے روندرا جدیجا نے تین، عرفان پٹھان اور ابھیمینو متھن نے دو، دو جبکہ سریش رائنا اور روہیت شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، منوج تیواڑی کو میچ اور روہیت شرم کو سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔