پاکستان کا ریاستی نظام عوام کو بدحال و بیزار کررہا ہے ، روشن پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر )روشن پاکستان پارٹی(محب وطن )کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کا ریاستی ڈھانچہ عام پاکستانی کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کرنے کی بجائے جاگیرداروں ، سیاستدانوں ، دولتمندوںکو عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو سے اور سیاستدانوں کوعوام کی آنے والی نسلوں کے مستقبل سے کھیلنے کا قانونی حق و جواز فراہم کرتا ہے اور پولیس وایجنسیوں کو مفاد پرستوں کے فوائد کیلئے عوام کو ڈرانے دھمکانے اغوااور حتیٰ کہ قتل تک کردینے کی چھوٹ دیتا ہے۔

جس کی وجہ سے عوام نظام سے ہی نہیں بلکہ اب شاید پاکستان سے بھی بیزار ہونے لگے ہیں اسلئے پاکستان کو بچانے کیلئے روشن پاکستان پارٹی کی جانب سے پیش کردہ ” منشور فلاحی ریاست ” کو آئینی تحفظ فراہم کر کے ریاست کو ا س کے مطابق چلانا ناگزیر ہوچکا ہے اور وہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوری قوتیں دانشور محب وطن عوام دوست اور صحافتی حلقے جو پاکستان کو قائم و دائم آزاد و خود مختارا ور خوشحال و ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

تحفظ پاکستان کی اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ہم پاکستان کی تمام جماعتوں تمام قیادتوں اور ہر فرد کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے پیش کردہ اس فلاحی منشور کا مطالعہ کریں اور اس کی افادیت و مستقبل پر اس کے مثبت اثرات کو محسوس کرنے کے بعد ہم سے رابطہ کریں۔