پاکستان کا سمندری دفاع ناقابل تسخیر ہے، نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بحریہ کے مڈ شپ مین کیڈٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سمندری دفاع ناقابل تسخیر اور بحری سرحدوں کی حفاظت میں نیوی کا اہم کردار ہے، ان کا کہنا ہے پاس آؤٹ ہونے والے غیر ملکی کیڈٹس بردار ملکوں کے ساتھ تعلقات میں اپنا کردار ادا کریں۔

پی این ایس مہران کراچی میں پاک بحریہ کے مڈ شپ مین کیڈٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان کا سمندری دفاع ناقابل تسخیر ہے، بحری سرحدوں کی حفاظت میں نیوی کا اہم کردار ہے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم جب پی این ایس مہران پہنچے تو ان کی آمد پر قومی ترانہ بجایا گیا۔کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔

وزیر اعظم نے پاس آؤٹ کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے، اعزازی شمشیر کیڈٹ روحیل شہزاد کے حصے میں آئی، پاس آؤٹ ہونے والوں میں نو غیر ملکی کیڈٹس بھی شامل ہیں۔