پاکستان کا 290 کلومیٹر تک مارکرنیوالے حتف تھری کا کامیاب تجربہ

Missile

Missile

(جیو ڈیسک) پاکستان نے حتف تھری غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کی سالانہ مشقوں کے دوران فائر کیے جانے والا میزائل 290کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف تھری ہرقسم کے جوہری اور جنگی ہتھیار ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل تجربہ کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور دیگر فوجی حکام اور سائنسدان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ پاک افواج ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ میزائل تجربہ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سائنسدانوں اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ہے۔