لاہور: وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ، سب انسپکٹر کا سر اور وردی پھاڑ دی

Police Man

Police Man

لاہور : (جیو ڈیسک) وکلاء نے آج پھر ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے سب انسپکٹر امیتاز واہلہ کا سر اور وردی پھاڑ دی۔ لاہور میں وکلاء کے ہاتھوں ایک اور پولیس اہلکار پٹ گیا۔

وکلاء کے تشدد سے سب انسپکٹر امتیاز واہلہ زخمی ہو گیا۔ وکلاء گردی کا تازہ واقعہ سیشن کورٹ لاہور میں پیش آیا جہاں تھانہ انڈسٹریل لاہور کا سب انسپکٹر امتیاز واہلہ نے ایک مقدمے میں ملوث ملزم کی بے گناہی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ مدعی کے وکیل قمر میو نے اسے مبجور کیا تھا کہ وہ ملزم کو گناھکار قراردے۔ سب انسپکٹر امتیاز جب ایڈیشنل سیشن جج خواجہ طفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوا تو قمر میو اور اسکے ساتھی وکلاء نے عدالت کے اندر ہی اس ے مارنا شروع کردای اور پستول کے بٹ مار کے ا سکا سر پھاڑ دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور سب انسپکٹر کو لے گئی امتیاز واہلہ نے سابق نائب صدر ماڈل ٹاؤن لاہور بار قمر شاہد میو سمیت 25 وکلاء کے خلاف مقدمے کی درخواست بھی دے دی ہے امتیاز واہلہ نے چیف جسٹس اور آئی جی سے بھی واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔