پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی شکست فیصلہ کن بن گئی،اسٹرائوس

Andrew Strauss

Andrew Strauss

انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹرائوس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی شکست ہی فیصلہ کن بن گئی۔ دبئی میں تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینڈریو اسٹرائوس نے کہاکہ دبئی میں پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد ہمارے حوصلے پست اور پاکستان کے بلند ہوگئے۔اس طرح پہلے ٹیسٹ کی شکست ہی فیصلہ کن بن گئی۔ انگلینڈ کو آئندہ دنوں میں اس ناکامی کا بھرپور انداز میں جائزہ لینا ہوگاتاکہ مستقبل کی تیاری کی جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کبھی کمزور نہیں سمجھا۔ تیسرے ٹیسٹ میں اظہرعلی اوریونس خان کی شاندار بیٹنگ نے ہماری برتری ختم کردی۔ انگلینڈ کو اسپنرزکو عمدگی سے کھیلنے والے بیٹسمین تلاش کرنا ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کو آٹ کلاس کرکے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم مضبوط ترین ٹیم بن گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تین صفر سے کامیابی کی توقع نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنانا ہوگا،شائقین کرکٹ کو مزید محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔