کپتان بن کر دوبارہ قربانی کا بکرانہیں بننا چاہتا،شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھال کر قربانی کا بکرا بننا نہیں چاہتے ہیں۔ بوم بوم آفریدی کا کہنا تھاکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی میں بھی کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستانی اسپنرز نے انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ ون ڈے سیریز میں اسپنرز کی جوڑی کیساتھ بولنگ کا اپنا مزا ہوگا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے شاہد آفریدی کو انسدادمنشیات اور ایڈز کیلئے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ بوم بوم آفریدی معاہدے کے تحت ملک بھر کے اسکول اور کالجز کا دورہ کرتے ہوئے آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔