پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، پریس کانفرنس شرکاء اور صحافیوں سمیت دھرنا میں بدل گئی

بہاولپور (جی پی آئی) پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، پریس کانفرنس شرکاء اور صحافیوں سمیت دھرنا میں بدل گئی۔ بہاولپور کے قائدین کے ساتھ بہاولپور کے صحافیوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قائدین نے بہاولپور متحدہ محاذ کی پریس کانفرنس کے بعد صوبہ کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران محمد علی درانی کی جانب سے جب احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تو بہاولپور کے صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ احتجاج کل نہیں بلکہ آج اور ابھی شروع کیاجائے، اس کے بعد صحافیوں سمیت تمام شرکاء نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر نکل آئے جہاں انہوں نے کٹھ پتلی کمیشن مردہ باد ، بی جے پی صوبہ نامنظور ، بہاولپور صوبہ بحال کرو اور بچہ بچہ کٹ مرے گا۔

بہاولپور صوبہ نہیں بکے گا’ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس کے بعد شرکاء نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر خوا تین کی ایک بڑ ی تعد اد اور آس پاس موجود عام شہریوں نے بھی دھرنا میں پرجوش انداز میں شرکت کی اور تمام شرکاء نے بحالی صوبہ تک متحد ہوکر جدوجہد کے عزم کا اظہارکیا۔ ‘بحالی صوبہ تک جنگ رہے گی، جنگ رہے گی کے نعروں سے دھرنا کا اختتام ہوا۔