بھمبر کی خبریں 28-1-2013

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر نے کم سن ڈرائیونگ کا سخت نوٹس لے لیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر نے کم سن ڈرائیونگ کا سخت نوٹس لے لیا فرائض میں غفلت برتنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کم ڈرائیوروں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت حوالات میں بند کرنے اور بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا شہری حلقوں کا کم سن ڈرائیونگ کی روک تھام اور حادثات سے بچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کے اقدامات کا خیر مقدم کم بچوں کے ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان کی نشاندہی کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین تفصیلات کیمبطابق گزشتہ روز میڈیا میں بھمبر میں کم سن ڈرائیونگ اور بڑھتے ہوئے حادثات کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب اور ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس نے سخت نوٹس لے لیا کم عمر ڈرائیوروں کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کرنے اور بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا جبکہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دے دیا بھمبر کے سیاسی و سماجی اور شہری حلقوں نے کم عمر ڈرائیورنگ پر پابندی لگانے کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بھمبر کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلہ سے بھمبر کے اندر بڑھتے ہوئے حادثات کو کم کرنے اور اس کی روک تھام میں مدد ملے گی اس کیساتھ ساتھ انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بر وقت بھمبر کے اندر کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے رجحان اور بڑھتے ہوئے حادثات کی نشاندہی کی ہے جس پر ہم میڈیا نمائندگان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اپنے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PSF اور PYO ضلع بھمبر کے عہدیداران و کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ایک بھی جیالہ ایڈجسٹ نہ ہو سکا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)PSF اور PYO ضلع بھمبر کے عہدیداران و کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ایک بھی جیالہ ایڈجسٹ نہ ہو سکا نظر انداز کرنے پر جیالوں میں شدید مایوسی جماعت کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو ہم اتنے عرصہ سے کس کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں جیالوں کا موقف تفصیلات کیمطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے اندر حکومت قائم ہوئے 19ماہ کا عرصہ ہو گیا پورے آزاد کشمیر سے PSFاورPYOکے جیالوں کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیا گیا لیکن ضلع بھمبر واحد ضلع ہے جہاں ے PSFاور PYO کا ایک جیالہ بھی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ نہیں کیا گیا جیالے بار بار احتجاج کر کے بھی تھک گئے لیکن پارٹی قیادت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس سے ضلع بھمبر کے PSFاور PYOکے جیالوں کے اندر شدید مایوسی پائی جاتی ہے جیالوں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 10سالوں میں مسلم کانفرنس کے انتقام کا نشانہ بنتے رہے اور جماعت کیلئے مسلسل قربانیاں دیتے رہے الیکشن میں کامیابی اور جماعت کی حکومت بننے پر انتہائی خوشی ہوئی اور امید لگی کہ ہماری قربانیوں کا ہمیں صلہ ملے گا پورے آزاد کشمیر سے جیالوں کو نواز اور ایڈجسٹ کیا گیا لیکن ضلع بھمبر کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا گزشتہ 19ماہ کی حکومت کے دور میں ضلع بھمبر سے ایک بھی جیالے کو ایڈجسٹ نہیں کیا گیا دیگر اضلاع کے جیالوں سے ہماری قربانیاں کم نہ ہیں ہم بھی جماعت اور حکومت کا حصہ ہیں لیکن قیادت کیطرف سے مسلسل نظر انداز کرنے پر یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم کس جماعت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور کیوں دے رہے ہیں پارٹی قیادت ضلع بھمبر کے جیالوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے اگر پیپلزپارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت نے ضلع بھمبر کے جیالوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی اور زیادتیوں کا نوٹس نہ لیا تو جیالے آنے والے دنوں میں پارٹی کو خیر آباد کہنے پر مجبور ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف اور سردار عتیق احمد خان کی ملاقات خوش آئند ہے ، چوہدری حق نواز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)میاں نواز شریف اور سردار عتیق احمد خان کی ملاقات خوش آئند ہے دونوں راہنماؤں کی ملاقات کے آزاد کشمیر کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کا اکھٹا ہونا وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاںنے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی تقسیم کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو ااگر مسلم کانفرنس تقسیم نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی کبھی اقتدار میں نہیں آسکتی تھی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے اور تحریک آزادی کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کا اکھٹا ہونا انتہائی ضروری ہے مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات خوش آئندہے اس ملاقات سے آزاد کشمیر کی سیاست اور تحریک آذادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور مستقبل میں دونوں جماعتوں کو اکھٹا کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کشمیریوں کے بڑے بھائی ہیں ان کو ریاست کے ہر حصے میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور کشمیری ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ کی قیادتیں مخالف قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ، عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر ،قاضی انصر زمان ، جہانگیر پاشا، ظہور احمد رضا ، فیصل صغیر شمیم ، چوہدری سلیم ساگر ، یاسین تبسم ، شیراز پرویز مشتاق ، عابد زبیر ، راجہ حبیب الرحمن ، وسیم نذر ، راجہ وھید مراد،مرتضیٰ گیلانی حافظ ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بھمبر کے صحافی جمیل بشیر کے چچا کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔