پاکستان کی ترقی سلامتی ، عوامی خوشحالی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت تندرستی درازی عمر کے لئے دعا کی گئی

کراچی : حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی قلندری حیدرآبادی رحمتہ اللہ علیہ کا تین روزہ عرس شاہ فیصل کالونی نمبر2 ریتا پلاٹ پر اختتام پذیر ہوگیا عرس اختتام کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی ،ٹاؤن آفسیر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد نے بھی شرکت کی عرس مبارک کے اختتام کے موقع پر منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں مریدین اور عوام نے شرکت کی۔

عرس کمیٹی کے منتظمین اور عوام نے عرس کے موقع پر بنیادی علاقائی سہولیات کی فراہمی اور مثالی انتظامات پر حق پرست اراکین اسمبلی اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر اور تمام محکماجاتی افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے اولیاء اللہ اور بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم اپنے معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے اور ان کے بتائے راستوں پر چلنے کی ہدایت عطاء فرمائے۔

انہوں نے مرکزی انجمن رہبر اسلام پاکستان کے بانی و صدر صوفی مسعود احمد رہبر محبوبی چشتی سے ملاقات کی اور عظیم الشان عرس کا اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کیا۔