پاکستان کے جوہری پروگرام کے مخالف امریکا اور برطانیہ

Pakistan Nuclear Programme

Pakistan Nuclear Programme

وزارت دفاع کے حکام نے کہا ہے امریکا اور برطانیہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے بڑے مخالف ہیں۔ امریکا کا لب و لہجہ بہتر ہو چکا ہے، امریکیوں نے پاکستان میں موجود سی آئی اے اہلکاروں کی فہرست بھی دے دی ہے۔

وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق امریکا سے مفادات کی بنیاد پر نئے تعلقات قائم کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ امریکا کے لہجے میں تبدیلی آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے مخالف ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکا نے پاکستان میں موجود سی آئی اے افسران کی تعداد کے بارے میں پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متعلق وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرحد بند کئے بغیر شمالی وزیرستان میں آپریشن فائدے مند ثابت نہیں ہو گا۔