ہمیں اپنی نسلوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہو گا، آپس میں اختلافات مٹا کر امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہو گی۔لارڈ نذیر احمد

Lord Nazir Ahmed

Lord Nazir Ahmed

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )ممبر ہاؤس آف برطانیہ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نسلوں کو تعلیم سے روشناس کر انا ہو گا، آپس میں اختلافات مٹا کر امن اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہو گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نبوت سے پہلے نو عمری میں امن کی دعوت دی اور قریش قبیلوں میں فساد جھگڑے ختم کر واکے دوستی اور امن کی فضا قائم کی۔وہ گزشتہ روز تنظیم الاعوان پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس عام سے خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا ہر سال برطانیہ سے پچاس ملین پونڈ زکو ہ وعشر کی مد میں پاکستان بجھوائے جاتے ہیں یہ رقم مستحق افراد پر خرچ ہو نی چاہئیے۔ انھوں نے کہا تنظیموں کی قیادت اہل افراد کے ہاتھ میں ہونی چاہئیے اور کارکردگی کی بنیاد پر عہدے دینے چاہئیں۔ انھوں نے کہا اللہ کے پسندیدہ بندے وہ ہوتے ہیں جو دوسروں کے کام آئیں ، جن کا اخلاق اچھا ہو ، دیانتدار ، متقی اور پرہیز گار ہوں۔ امت کے غم خوا ر حضور پاک خلفائے راشدین کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

کنونشن میں تنظیم الاعوان کے آل پاکستان کنونشن سے صوبہ سندھ، بلوچستان ، سرحد، پنجاب اور کشمیر بھر سے اعوان برادری کے نمائندوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی اور تنظیم الاعوان کی مرکزی قیادت سرپرست اعلی الحاج ملک اللہ یار اعوان ، صدر ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے ، چیر مین ملک صفدر علی اعوان ، سینئر نائب صدر ملک انجم عقیل اعوان ایم این اے ، جنرل سیکرٹری امیر داد اعوان ایڈو کیٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک رب نواز اعوان ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات شاہد اعوا ن اور چیف آرگنائزر ملک حسرت اعوان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور خود ساختہ تنظیم کے نام نہاد صدر کو مسترد کر دیا۔

اس موقع پر مقررین ملک شکیل اعوان ایم این اے ، انجم عقیل اعوان ایم این اے ، صدیق الفاروق اعوان ، قاضی اسد اعوان صوبائی وزیر تعلیم سرحد ، لارڈ نذیر احمد، الحاج اللہ یار اعوان ، ملک صفدر اعوان ، ملک امیر داد ایڈوکیٹ، منزہ رحمان اعوان پی اے ٹو وزیر اعظم آزاد کشمیر ، شگفتہ اعوان ، سید اظہار حسین شاہ بخاری ، محمد اسلم سیتھی اعوان ، زاہد مصطفی اعوان نمائندہ پی ٹی وی نیوز فرانس بیورو چیف روزنامہ خبریں چینل ٥ یورپ ،ملک اشفاق اعوان ، ڈاکٹر نثاراحمد اعوان (ملکہ)لالہ موسی ، شاہد اعوان، ظفر اقبال ایڈوکیٹ ، عمر حیات اعوان ، فلک شیر اعوان ، ملک رب نواز ، زاہدہ اعوان ، عمر بخش اعوان ،جواد اعوان ایڈوکیٹ، سابق اٹارنی جنرل ملک بشیر اعوان ، ملک سلیم اقبال اور ریاض الدین اعوان نے مرحوم ملک کرم بخش اعوان اور ملک بشیر اعوان کی گزشتہ 38 سالوں سے جاری اعوان برادری اور عوامی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ملک شاکر بشیر اعوان نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے اعوان برادری کا جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے دادا اور والد محترم کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا ہمیں تعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا۔

ملک بھر کے اعوانوں کو یکجا کر کے ایک قوت بنائیں گے اور اس قوت کو اپنی برادری اور ملک کی خدمت کر نے میں اپنا عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا تنظیم الاعوان کو دفاعی ادارے کی شکل میں منظم کیا جائے۔ تنظیم کو ضلعی اور تحصیل سطح پر فعال بنایا جائے۔ انھوں نے کہا میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جو میرے کاندھوں پر ذمہ داری ڈالی گئی ہے ہر قر ض چکانے کی اپنی بھر پور کوشش کروں گا۔

انشااللہ تنظیم ایک نئے انداز میں اپنا سفر شروع کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی طور پر ملک کو جو خطرات لاحق ہیں ان حالات میں اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ آخر میں الحاج ملک اللہ یار خان اعوان نے تمام مہمانوں اور کنونشن میں ملک بھر سے آئے ہوئے اعوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر منزہ اعوان نے تمام مہمانوں کو اجرک اور ٹوپیاں تحائف میں پیش کیں۔