پاکستان کے دشمن کراچی میں امن نہیں چاہتے ، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

حیدر آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث افرادپاکستان باالخصوص کراچی میں خو شحالی نہیں چاہتے۔

حیدر آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پا کستان ایٹمی قوت ہے اس لئے جو پا کستان سے براہ راست لڑ نہیں سکتے وہ اب ساز شیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرول پر رہا ہونے والے پینتیس قیدیوں میں سے ایک بھی سزا یافتہ نہیں ہے۔ انہیں نو سال سے ٹرائل پر جیل میں رکھا گیا تھا۔