کراچی : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، ایک ٹرک جلا دیا گیا

Karachi Violence Incidents

Karachi Violence Incidents

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، سیکورٹی ہائی الرٹ کے باوجود نامعلوم افراد نے ایک ٹرک جلا دیا۔ کراچی میں سپر ہائی وے افغان کیمپ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب شفیق موڑ کے قریب رات گئے نا معلوم افراد نے ٹرک جلا دیا۔ ٹرک ڈرائیور محمد بشیر کے مطابق بیس سے پچیس موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے کے زور پر ٹرک روک کر آگ لگائی۔

ڈرائیور بشیر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ڈبل سواری پر تھے، جیب میں موجود نقد رقم بھی چھین لی۔ اس دوران سڑک کی دوسری جانب پولیس کی موبائل کھڑی تھی تاہم وہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ شہر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ اس کے باوجود دہشت گردی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور دہشت گرد سرے عام پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کا امن تباہ کرنے میں مصروف ہیں۔