پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف سماجی ورکرحاجی مسعود پاریکھ چیئرمین میمن خدمت فورم کا خصوصی اعزاز

 Haji Masood

Haji Masood

مکرمہ : سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع خانہ کعبہ کو جمعرات کے روز ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔کعبہ کو اسلامی سال ہجری کے آغاز پر 15محرم الحرام کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے۔ سعودی شاہ عبد اللہ کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے غسل دیا۔کلید بردار کعبہ اللہ فضیلة الشیخ عبدالقادر الشیبی اور ان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف سماجی ورکرحاجی مسعود پاریکھ چیئرمین میمن خدمت فورم ،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان،سندھ کے سابق صوبائی وزیر تجارت رئوف صدیقی حرم کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے علاوہ ، ،او آئی سی کے سیکریٹری جنرل،اسلامی ممالک کے سفیر اورعلما بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران کعبہ شریف کے چاروں جانب پیرا ملٹر ی فورسز اوردیگر سیکورٹی حکام کا سخت پیرا رہا ۔گورنر مکہ مکرمہ نے غسل کعبہ کے بعد طواف کعبہ کیا اور مقام ابراہیم پر دو رکعت نماز سنت ادا کی واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کوسال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔

رمضان کے موقع پر اور نئے ہجری سال کے آغاز پر جبکہ غلا فِ کعبہ کی تبدیلی ہر سال نوذی الحج کوہوتی ہے،صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف سماجی ورکرحاجی مسعود پاریکھ چیئرمین میمن خدمت فورم وہ دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں کہ جن کو کلید بردار کعبہ اللہ فضیلةالشیخ عبدالقادر الشیبی نے اس با برکت پروگرام میں شرکت کے لئے کراچی آ کر ان کو عوت دی اور کعبہ اللہ کے خلاف کا ٹکڑا بھی دیا اس غسیل کعبہ کی اس تقریب میںحاجی مسعود پاریکھ کعبہ کے اندر گئے ان کو کلید بردار کعبہ اللہ فضیلةالشیخ عبدالقادر الشیبی نے کعبہ کی چابیاں رکھنے والا خالی تھیلہ بھی ہدیہ دیا۔