وزیر خارجہ ،آرمی چیف 3 دسمبرکو برسلز جائیں گے

Hina Rabbani Khar

Hina Rabbani Khar

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر تین سے چار دسمبر کو برسلز کا دورہ کررہی ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی جائینگے۔ وزیر خارجہ برسلز دورے کے دوران نیٹو سیکریٹری جنرل اور اپنے بیلجیم کے ہم منصب سے ملاقات کرینگی۔ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سے بھی ملاقات کرینگی۔ دونوں رہنماء دو طرفہ امور اور خطے میں امن و سلامتی سے متعلق بات چیت کرینگی۔