پاکستان کے لیے واشنگٹن سے زیادہ کابل اہم ہے: حنا ربانی کھر

hina rabbani khar

hina rabbani khar

پاکستان(جیوڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے پاکستان کے لئے واشنگٹن سے زیادہ کابل اہم ہے۔وہاں جو بھی ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایک انٹرویو میں کہا ہمسائے ہونے کی وجہ سے پاکستان کی تقدیر افغانستان سے جڑی ہوئی ہے۔افغانستان میں جو بھی ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے۔ وزیر خارجہ حنا نے کہا تریپن ہزار افراد روزانہ پاک افغان بارڈر سے سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا افغانستان میں طالبان کی واپسی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

افغان قبائل کو اپنے مفاد کا علم ہے ہم انکو نہیں بتا سکتے کہ ان کا مفاد کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا بھارت سے تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔