پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سو26 کھرب روپے سے تجاوز کرگئے

State Bank of pakistan

State Bank of pakistan

پاکستان (جیوڈیسک)قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سو چھبیس کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ۔موجودہ حکومت نے چار سالوں میں 14ارب ڈالر سے زائد کے غیر ملکی قرضے اور امداد لی۔

کمیٹی کا اجلاس شہناز وزیر علی کی سربراہی میں ہواجس میں اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جونیجو دور حکومت سے لے کر اب تک لئے جانے والے ملکی وغیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔مشرف دور حکومت میں سب سے زیادہ 17 ارب 95 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور 5 ارب ڈالر سے زائد کی امداد لی گئی۔ جب کہ موجودہ نے مشرف حکومت کا بھی ریکارڈ توڑ دیا اور چار سالوں میں 11 ارب 69 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کی امداد لی۔