پاکستان کے ہاتھ میں کشکول زیب نہیں دیتا۔ شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ایک ہاتھ میں ایٹم بم اور میزائل، دوسرے ہاتھ میں کشکول پاکستان کو زیب نہیں دیتا۔ لاہور میں کتاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا پنجاب حکومت نے تعلیمی مقاصد کے لئے امریکی امداد اس لئے ٹھکرائی کہ ہمیں عزت عزیز ہے۔
انہوں نے کہا80کی دہائی میں افغان جنگ کی وجہ سے انتہا پسندی ،بھتہ خوری ، کلاشنکوف کلچر اور عسکریت پسندی کو فروغ ملا۔ انتہا پسندی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری ملک میں نہیں آ رہی۔