پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی مدد جاری رکھے گا،وزیر اعظم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی مدد جاری رکھے گا۔

میرواعظ عمرفاروق کی سربراہی میں آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیاورتمام پاکستانیوں کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ اس سے پہلے حریت رہنماوں نے آزاد کشمیر کے سابق صدور خورشید حسن خورشید اور میر واعظ یوسف شاہ کے مزارات پر حاضری دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اعتماد سازی کے عمل کو فروغ دینے کے لئے مسئلہ کشمیر حل  کریں۔