پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں، آرمی چیف

general ashfaq parvez kayani

general ashfaq parvez kayani

جشن آزادی کے موقع پر پی ایم اے کاکول میں شاندار آزادی پریڈ ہوئی۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کرپشن، بد عنوانی اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انتہا پسندوں کو ختم نہ کیا تو ملک خانہ جنگی کی جانب جائے گا۔

پاکستان کے 66 ویں یوم ازادی کے موقع پر پی ایم اے کاکول میں شاندار آزادی پریڈ منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ سکول کے بچوں نے ملی نغموں کی دھن پر قومی پرچم لہرائے اور نغمے گائے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی فوج کا سب سے مشکل کام اپنے لوگوں کے خلاف لڑنا ہے اور یہ آخری حربے کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن، بد عنوانی اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں صورتحال اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتی جب تک ہم سب متحد نہ ہو جائیں۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پی ایم اے کاکول میں آزادی پریڈ کا سلسلہ 2009 کو شروع ہوا تھا اور یہ تقریب ہر برس باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوتا ہے۔