پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلے،3ڈاکووں اورایک ملزم ہلاک

Police encounter in Punjab

Police encounter in Punjab

فیصل آباد/وہاڑی/لاہورفیصل آباد،وہاڑی اور لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکووں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔وہاڑی پولیس کے مطابق چوکی پل 100کے قریب تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو مارے گئے اورایک فرار ہوگیا۔لاہور میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں پولیس کا دعوی ہے کہ وہ ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس کے مطابق ملزم شہزاد عرف شادو کا مغلپورہ کے علاقے مجاہد آباد میں پولیس سے سامنا ہوا تواس نے پولیس پر فائرنگ کی۔جوابی فائرنگ سے ملزم مارا گیا۔فیصل آباد میں مبینہ مقابلہ روڈالا کے علاقے میں ہوا، پولیس کے مطابق ڈاکو فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔