پاک ، بھارت ملٹری آبزرور گروپ تحلیل کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد

Pak India Army

Pak India Army

پاکستان اور بھارت میں موجود ملٹری آبزر ور گروپ کو تحلیل کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نسرکی کا کہنا ہے کا ملٹری آبزرور کو تحلیل کرنے اختیار صرف سلامتی کونسل کے پاس ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان مارٹن نسرکی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں موجود یو این ملٹری آبزرور گروپ کو صرف سلامتی کونسل تحلیل کر سکتی ہے، مارٹن نسرکی نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ آبزرور گروپ پاکستان اور بھارت میں 1948 میں سلامتی کونسل نے قائم کیا اور کسی کے پاس اسے ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مندوب مسعود خان کا کہنا ہے کہ ملٹری آبزرور گروپ مکمل طورپر بااختیار اور درست ہے۔