پشاور : بڈھ بیر میں فائرنگ سے 4 افراد قتل

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں حجرے میں نامعلوم افراد نے فائر نگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زریاب ، جنگریز ، عامر اور خان بہادر شامل ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال متقل کر دیا۔