کراچی : ن لیگ کے رہنما میاں تیمور والد سمیت قتل،15گھنٹے میں 18 افراد قتل

karachi Firing

karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں تیمور اور انکے والد کو قتل کر دیا گیا۔پندرہ گھنٹے میں مرنے والوں کی تعداد 18ہو گئی۔

ڈیفنس میں ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں تیمور اور انکے والد ارباب جاں بحق ہو گئے۔وہ اپنے والد کے ہمراہ میڈیکل سٹور پر کھڑے تھے جہاں فائرنگ کی گئی، میاں تیمور مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری تھے۔ان کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

نیشنل میڈیکل سنٹر کے سامنے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاج کیا اور کورنگی روڈ کالا پل کے قریب مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔اس سے پہلے نارتھ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کر کے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے ایم ایس حسن عالم کو قتل کر دیا۔اسی مقام پر سی آئی ڈی کے انسپکٹر عالم گیر دہشت گردی کا نشانہ بنے,منظور کالونی میں فائرنگ سے ایک نوجوان رومیل ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

بلدیہ میں غلام اصغر جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب حبیب کو قتل کیا گیا، ماڑی پوڑ میں جاوید، یونیورسٹی روڈ پر عارف، ملیر کھوکھرا پار میں ندیم اور اورنگی ٹان خیرآباد میں جمیل احمد گولیوں کا نشانہ بنے۔

گلشن معمار میں نواب اکبر بگٹی کے پوتے طالع بگٹی کے قتل میں نامزد ملزم عارف چاچڑ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔