کراچی : بلاول ہاس کے قریب سے چار مشکوک افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں پولیس نے بلاول ہاس کے قریب سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان ایک گاڑی میں اسلحہ لے کر بلاول ہاس کے گرد چکر لگا رہے تھے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔

ملزمان نے رکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار بڑھا کر فرار ہونیکی کوشش کی اور پولیس پر اسلحہ تان لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی کار بوٹ بیسن تھانے پہنچا دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زردادری بھی ان دنوں بلاول ہاس کراچی میں ہیں۔ اس واقعے کیبعد بلاول ہاس کی سیکیورٹی مزید سخت کردیی گئی ہے۔