سپریم کورٹ نے ای ڈیم ،ایچ ای سی کی تعیناتی کا کیس نمٹا دیا

Supreme Court Pakistan

Supreme Court Pakistan

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے مطابق ایچ ای سی کے ای ڈی کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا، ڈاکٹر مختار احمد کو ایچ ای سی کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔

عدالتی حکم پر چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری کو سیکورٹی بھی فراہم کر دی گئی، بعد میں عدالت نے کیس نمٹا دیا۔ قومی اسمبلی میں فاٹا کی خواتین کو بھی نمائندگی دینے کا بل پیش کر دیا گیا، وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا میں خواتین کو نمائندگی دینے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کی رکن یاسمین رحمان نے بل ایوان میں پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کی طرح فاٹا کی خواتین کو بھی قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، پیپلزپارٹی کے رکن خورشید شاہ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنیکے لیے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے۔

فی الحال اس معاملے کو نہ چھیڑا جائے، ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے یاسمین رحمان کو ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے بیٹھ کر معاملات طے کر لیں، جس کے بعد بل کو موخر کر دیا گیا۔