جن آڈٹ پیراز پر عمل نہیں ہوا ، نیب کو بجھوا دینگے، چیئرمین پی اے سی

Nadeem Afzal Chan

Nadeem Afzal Chan

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی اے سی کے جن آڈٹ پیراز پر عمل نہیں ہوا وہ سب نیب کو بجھوا دیں گے یہ نیب سے لڑیں اور ہم الیکشن لڑیں گے۔

ندیم افضل چن کی صدارت میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے حسابات اور آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیکریٹری مواصلات انور احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ این ایچ اے میں بہت سے کیسز کا ریکارڈ نہیں مل رہا ، 2004، 2005 میں بے قاعدگیوں کے ذمہ دار افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین کی ہدایت پر عمل کیا۔

پی اے سی نے ایم تھری میں ایم سی سی نامی کمپنی سے542.5 ملین روپے کی ریکوری نہ کرنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ15 دن میں معاملہ حل نہ ہوا تو کیس نیب کو بجھوایا جائے گا۔