پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کل سے ہونگے

Pakistan and America Dialogue

Pakistan and America Dialogue

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی بحالی جمعہ سے ہو رہی ہے،ڈائیلاگ کے تحت انسداد دہشت گردی اور قانون کے نفاذ سے متعلق پہلے ورکنگ گروپ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو رہا ہے،اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد واشنگٹن روانہ ہو گیا ۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے بنائے گئے ورکنگ گروپس کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کاونٹر ٹیرارزم اور لاانفورسمنٹ پر بنائے گئے ورکنگ گروپ کا اجلاس جمعے سے واشنگٹن میں ہو رہا ہے،اس گروپ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر داخلہ رحمان ملک اور امریکی وفد کی قیادت امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ولیم براون فیلڈ کریں گے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک اپنے وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ،امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی حال ہی میں امریکہ میں ملاقاتوں میں مختلف ورکنگ گروپس کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ کاونٹر ٹیرارزم اور لا انفورسمنٹ کے ورکنگ گروپ کا واشنگٹن میں ہونے والا اجلاس اسی فیصلے کی ایک کڑی ہے۔