بلدیاتی انتخابات کا وقت گزر گیا، جلد عام انتخابات ہونے چاہئیں، بابر اعوان

Dr Babar Awan

Dr Babar Awan

لاہور پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اب بلدیاتی انتخابات کا وقت گزر گیا جتنی جلد ہو سکے قومی انتخابات کرا دینے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر ان کی والدہ کی رسم قل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلدی انتخابات جمہوریت کے استحکام کیلئے بہت ضروری ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سیاستدان وہی کامیاب ہوتا ہے جو عوام میں رہ کر سیاست کرتا ہے۔