پاک ایران گیس:وزارت پیٹرولیم کو تجاویز علیحدہ بنانے کی ہدایت

pak iran

pak iran

پاک ایران گیس : (جیو ڈیسک) پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سب کمیٹی اجلاس میں وزارت پٹرولیم کو تینوں تجویز پر علیحدہ علیحدہ رپورٹس بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران کی طرف سے اس پائپ لائن کو بنانے میں پچیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش کش موجود ہے اسکے علاوہ جرمن اور روسی کمپنیوں کی پیش کشوں کے علاوہ باقی نکات کو زیر غور لایا گیا اور ہدائت کی گئی کہ ان تمام تجاویز کے مالیاتی نکات، انکے اثرات اور اہمیت پر وزارت پٹرولیم کی طرف جلد از جلد رپورٹس جمع کروائی جائیں تاکہ سب کمیٹی اپنی سفارشات ای سی سی کو بھجوا سکے۔