رواں برس ملک میں چینی کی قلت پیدا ہوانے کا خدشہ

sugar

sugar

پاکستان : (جیو ڈیسک) رواں برس ملک میں چینی کی قلت پیدا ہوانے کا خدشہ ہے، ملک میں چینی 44لاکھ ٹن سے زیادہ پیدا نہیں ہوگی۔ جبکہ ملک میں کل طلب 46لاکھ ٹن ہے جسے قلت کا اندیشہ ہے۔ ابراہیم مغل چئیرمین ایگر ی فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سال ملک میں چینی 44لاکھ ٹن سے زیادہ پیدا نہیں ہوگی۔ حکومت ملک سے چینی کی برآمد یا فی الفور روکے اور اس وقت تک اجازت نہ دے جب تک ملکی ضروریات سے وافر چینی ملک میں پیدا نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ پنجاب 30لاکھ ٹن، سندھ 9لاکھ ٹن اور خیبرپختنواہ 4سے 5لاکھ ٹن چینی پیدا کرسکیں گے۔

ان حالات میں اگر حکومت نے 5لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی اجازت دی تو ملک میں شوگر معافیا چینی کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دے گا۔ اس سال کسانوں سے جو گنا خریدا گیا ہے اس کے مطابق ملک میں چینی 55روپے کلو سے زیادہ نہیں بکنی چاہیے لیکن اگر چینی برآمد کی گئی تو شوگر کے ڈیلر اور مل مالکان چینی کی قیمت60روپے فی کلوسے بھی اوپر لے جاسکتے ہیں ۔ لہذا حکومت اس موقع پر چینی کی برآمد کی اجازت نہ دے جب تک اس سال کی پوری پروڈکشن سامنے نہیں آجاتی۔