گیس کی کمی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گا

load shedding

load shedding

پاکستان: (جیو ڈیسک) کے ای ایس سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں اچانک کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جکے ایس سی اعلامیے کے مطابق گیس میں کمی کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار کم ہو گئی ہے جسکے نتیجے میں رہائشی اور تجارتی صارفین کے لئے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرنا پڑا اور مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے کی حد کو بڑھا کرساڑھے سات گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ تاہم صنعتی علاقوں کو اب بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

کے ای ایس سی نے گیس کی مناسب فراہمی کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، اور کہا ہے کہ جیسے ہی اس کے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لے لیا جائے گا۔