آج سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے

CNG

CNG

سندھ: (جیو ڈیسک) زمزمہ اور بھٹ گیس فیلڈ کی مشینری میں فنی خرابی کے باعث سوئی سدرن کمپنی کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔ ہفتے کو سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے اور سائٹ، نارتھ کراچی اور ایف بی ایریا کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

کمپنی کے مطابق چار سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کے باعث کراچی کی صنعتوں میں مرحلہ وار بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے پہلے مرحلے میں کورنگی، بن قاسم اور لانڈھی کی صنعتوں کو جمعہ کو بارہ گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رکھی گئی تھی اور ہفتے کو دوسرے مرحلے میں سائٹ۔ نارتھ کراچی اور ایف بی ایریا کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق ہفتے کو سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔