میرپور: ٹنڈولکر نے سوویں سنچری مکمل کر لی

tendulkar

tendulkar

بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک)بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارتی بلے باز سچن تندولکر نے اپنے کیرئیر کی سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔سچن ٹنڈولکر دنیائے کرکٹ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔جعمہ کو کھیلے جا رہے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔بھارت کی جانب سے گوتھم گھمبیر اور سچن تندولکر نے اننگز کا آغاز کیا۔بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف پچیس رنز کے مجموعی سکور پر گوتھم گھمبیر گیارہ رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ابتدائی نقصان کے بعد سچن تندولکر اور ویرات کوہلی کے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے ایک سو پینتالیس رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

 

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز ویرات کوہلی رہے، انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے چھیاسٹھ رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شفیح السلام اور عبدالرزاق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔