پاک بھارت تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے : علی ظفر

Ali zafar

Ali zafar

پاک بھارت (جیوڈیسک) پاک بھارت میں دھوم مچانے والے نامور فنکار علی ظفر بالی ووڈ اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ گزشتہ روز انہیں بھارت کے شہر دہلی میں یوتھ کنونشن میں پاکستان سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے اتنے بڑے کنونشن میں شرکت کی۔ میں نے اپنی پہلی فلم کس طرح کی میرا موضوع تھا۔

اس طرح کی تقریبات سے دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو زبردست آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔ دونوں طرف کے عوام کے خیالات اور افکار معلوم ہو جاتے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔