پاک کالونی میں رینجرز کا آپریشن، نو گرفتار اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی میں پاک کالونی، بڑا بورڈ اور پرانا گولیمار میں رینجرز کا سرچ آپریشن، آمدو رفت پر پابندی۔ مختلف کارروائیوں میں پولیس نے بھتہ خوروں سمیت نو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے بھتہ خوری اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث نو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کھاراد کے علاقے سے پولیس نے ڈاکٹر سے بھتہ لینے والے دوملزمان آصف اور جاوید کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کرلی ۔دوسری کاروائی لانڈھی کے علاقے میں کی گئی جہاں سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی دیگر وارادتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی سے پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد کر لی۔ اورنگی ٹان سیکٹر دس سے رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں ملوث شاہد عرف درندہ کو گرفتار کرلیا۔ فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ سیف ہلاک ہو گیا۔