پرناب مکھرجی بھارتی صدر کے عہدے کیلئے حکمران اتحاد کے امیدوار

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت کے حکمران اتحاد “یو پی اے “نے وزیرِ خزانہ پرناب مکھرجی کو صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کردیا ہے۔پرناب مکھرجی کے نام کا اعلان کانگریس پارٹی کی صدر اور یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ایک اجلاس کے بعد کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی کی سخت مخالفت کے باوجود کانگریس نے پرناب کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ممتا بینرجی کی جماعت ترنمول کانگریس حکمران اتحاد میں دوسری سب سے بڑی جماعت ہے۔ اترپردیش کی حکمراں جماعت سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے پرناب مکھرجی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔