مصر میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے

egypt election

egypt election

مصر : (جیو ڈیسک)مصر میں صدارتی انتخابات کا دوسرا اور حتمی مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو دو دن جاری رہے گا۔ معزول صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ آمرانہ دور کے بعدپہلے انتخابات میں مقابلہ احمد شفیق اور محمد مرسی کے درمیان ہے۔

مرسی مذہبی تحریک اخوان المسلمون کی ذیلی جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے امیدوار ہیںجبکہ فضائیہ کے سابق سربراہ احمد شفیق سابق صدر حسنی مبارک کے دور حکومت میں کچھ عرصے کے لیے وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔ مصر کی اعلی آئینی عدالت نے جمعرات کو اپنے ایک غیر متوقع فیصلے میں گزشتہ برس ہوئے عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی موجودہ پارلیمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔