آنگ سان سوچی نوبل انعام لینے ناورے پہنچ گئیں

aungsansuukyi

aungsansuukyi

برما : (جیو ڈیسک) برما کی جمہوریت نواز سیاسی رہنما آنگ سان سوچی ناروے پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اکیس سال قبل ملنے والے اپنے نوبل انعام کو رسمی طور پر قبول کریں گی۔

1991 میں جب آنگ سان سوچی کو یہ انعام دیا گیا تھا تب وہ قید میں ہونے کے سبب باقاعدہ یہ انعام نہیں لے سکی تھیں۔ ناروے میں وہاں کے وزیرِ اعظم جونز سٹالٹن برگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سوچی نے ناروے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ دو ہزار دس میں برما کے فوجی حکام کی جانب سے طویل عرصے سے نظر بندی سے رہائی کے بعد آنگ سان سوچی کا کسی یورپی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔